جائزہ ً|My Salah Mat ۔ انٹر ایکٹیوو جاء نماز Urdu
جب سے میری بیٹی ہوئی ہے میں حیران ہوں کہ بچے دیکھ کر اور آپ کے پیچھے چل کرکیسے سیکھتے ہیں۔ میری بیٹی صرف 12 ماہ کی ہے لیکن اس دن میرا دل پگھل گیا جب میرے شوہر اور مجھے نماز پڑھتے دیکھنے کے بعد وہ میری جاء نماز پر بیٹھی اور پھر سجدے میں چلی گئی ۔ نماز ہمارے مذہب کا ایک ایسا لازمی حصہ ہے اور وہ پہلی چیز ہے جس کے بارے میں سب سے پہلے سوال ہوگا۔ یہ وہ ہے جو پورا دن ہمارے گرد گھومتی ہے اور چیزوں میں ایک ہے جو ہمیں اللہ کے قریب لاتی ہے۔ یہی وجہ ہے جس کے لئے بہت سے والدین اپنے بچوں کو جوانی میں نماز ادا کرنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ یہ بچوں میں قدرتی چیز ہوتی ہے کہ وہ نماز میں اپنے والدین کی نقل کرتے ہیں تو کیوں نہ ان کے تجسس اور بے تابی کی انہیں اس زیر غور پیٹنٹ، انٹرایکٹیوو جاء نماز پر نماز سیکھا کر اور رہنمائی کر کے حوصلہ افزائی کی جائے۔ میں instagram پر My Salah Mat کو فالو کرتا ہوں اور مجھے جاء نماز بہت پسند آئی تھی تو میں نے آپ کے لئے دوستوں اس جائزے کے ذریعے موقع دیکھ کر چھلانگ لگادی۔.
جاء نماز پانی سے محفوظ اور آگ نہ پکڑنے والے مٹیریل سے بنائی گئی ہے جو آسانی سے فولڈ ہوجاتی ہے۔ یہ چمکدار اور رنگین ہے جو اچھی لگتی ہے اور بچوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ یہ 7 زبانوں میں ہے انگلش، فرینچ، عربی، ترکش، ملایشین، انڈونیشین اور اردو۔ زبان کی تبدیلی کے لئے صرف گلوب کی تصویر کو ٹچ کریں۔ میں نے نئی پروڈکٹ میں ناقابل یقین خصوصیات پائی ہیں، جیسا کہ بہت سے انٹرایکٹیوو بچوں کے کھلونے صرف ایک زبان میں ہوتے ہیں۔ اس میں 36 ٹچ سینسیٹیوو keysہیں جو بچوں کو نماز کے تقریبا تمام طریقے وٖضو اور مختصر سورتوں کے لئے نیت اور نماز کے ہر مرحلے پر کیا کہنا ہے سیکھاتی ہیں۔ ٹچ پیڈ باہراطراف میں 2 رکعت نماز کے لئے مراحل ہیں، ہر ٹچ سینسیٹوو کی (Key) ہر مرحلہ کو واضح کرے گی، تلاوت عر بی میں ہوگی اور ترجمہ انگلش میں (یا جو زبان آپ اس پر استعمال کررہے ہیں)۔ یہ بہت اچھی ہے کیوں کہ بہت سے بالغ لوگ معنی نہیں جانتے کہ وہ نماز میں کیا کہتے ہیں انگلش میں ترجمہ کا مطلب ہے کہ آپ سمجھ رہے ہیں کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں یہ مدد کرتا ہے آپ کے معنی میں جو آپ کہتے ہیں، یہ آپ کی نماز میں اللہ سے مضبوط تعلق جوڑ دیتا ہے۔.
جاء نماز کیسے استعمال کریں
جب آپ جاء نماز کو پہلی بار استعمال کرتے ہیں تو ہم مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھیں اور جاء نماز کے اطراف لگیں ہر keysکو دبائیں تاکہ آپ نماز کے مراحل پر جائیں اور ان سے بات کرنے کا ایک موقع حاصل کریں اور آپ اپنی نماز پڑھنے سے پہلے ان کو ہر مرحلہ سمجھنے میں مدد دیں۔ جاء نماز میں آپ کے بچوں کو دیکھانے کے لئے روشن رنگین تصاویر ہیں جس میں نماز کے دوران کہاں پاؤں رکھنا ہے شروع میں اور ان کے گھٹنے، ہاتھ، ناک اور ماتھا دیکھایا گیا ہے۔ جب آپ پاؤں کی key پر اپنے پیروں پر کھڑے ہوتے ہیں نماز شروع ہوجاتی ہے۔ جاء نماز کے اطراف ہر مرحلے کے بارے میں دیکھائی دینے والی یاد دھانی ہیں مثالوں کے ساتھ کہ آگے کون سی حالت کرنی ہوگی۔ شروع میں (اور آپ کے بچے کی عمر پر) ہے کہ یہ مدد گار ہے یا اس کے ساتھ بالغ لوگوں کو بھی فالو کرنا ہوگا۔ جب آپ کے جسم کا حصہ مرحلے کے لئے متعلقہ سنسری پیڈ کو ٹچ کرے گا جاء نماز خود بخود اگلے مرحلے کے لئے چلی جائے گی۔ ختم ہونے پر آپ دعا کے کی پیڈ (key pad)کو دبا سکتے ہیں اور جاء نماز آپ کی نماز کے آخر میں مختصر دعا کی تلاوت انگلش ترجمہ کے ساتھ کرے گی۔ دعاkey میں عام طور پر ہر روز کی دعائیں شامل ہوتی ہیں جیسا کہ سونے کی، چلنے کی، مسجد میں داخل ہونے وغیرہ کی دعائیں۔ اسپیکر کے key padدبا کر آپ آسانی سے ٓآواز اپنی ضروت کے مطابق کم یا ذیادہ کرسکتے ہیں۔ آپ کے بچے کو صرف نماز کے لئے کھڑے ہونے کی ضرورت ہوتی ہے اور جاءنماز نماز کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی کرے گی جیسے بالغ ان کی رہنمائی کرتے ہیں اور اونچی آواز میں تلاوت کرتے ہیں۔.
عمر کی حد
انٹر ایکٹیوو جاء نماز کا مقصد 3 سال سے زائد بچے ہیں جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ بچے نماز میں آپ کی نقل کرنا شروع کردیتے ہیں جتنا جلد وہ حرکت کرسکتے ہیں، 3 سال کی عمر کا بچہ سادہ لفظوں، جملوں کو سمجھنے کے قابل ہوتا ہے اور دعائیں اور سورتیں سیکھنا شروع کرتا ہے۔ میں محسوس کرتا ہوں جیسا کہ اس میں کچھ خصوصیات 3 سال کی عمر کے بچے کے لئے زیادہ مشکل ہیں جیسا کہ وہ تمام الفاظوں، جملوں اور وضاحتوں کو ہوسکتا ہے نہیں سمجھ سکتا ہو۔ 3-5 سال کی عمر کے بچوں کے لئے میرے خیال میں جاء نماز کارآمد ہے انہیں دیکھانے کے لئے کہ کہاں اپنے جسم کے حصے رکھنے ہیں لیکن انہیں بالغ نگرانی اور رہنمائی کی زیادہ ضرورت ہوگی۔ عمر 6-7 اور اس سے زائد کے لئے ہر مرحلے پر بات کرنے اور واضح کرنے کے لئے یہ عمر مناسب ہے، یہ جاء نماز کی کناروں پر فیچرز استعمال کرنے کی بہترین عمر ہے
پیکنگ
‘My Salah Mat’ روشن، رنگین بکس میں کارٹون کرداروں اور صاف لکھائی میں آتی ہے، یہ دیکھنے میں بچوں کے کھلونے جیسے لگتی ہے اور میں تصور کرسکتا ہوں کہ بچے جاء نماز کو بطور تحفہ پا کرخوش ہوں گے کیوں کہ یہ دیکھنے میں بہت پرکشش ہے۔
مفت ایکٹیوٹی بک
بکس میں شامل تمام فیچرز کے اوپر ایک مفت ایکٹیویٹی بک ہے۔ یہ بک اعلیٰ کوالٹی کی ہے اور اس میں نماز سے متعلق مسائل حل کرنے والے کھیل اور ایک رنگین صفحہ ہے۔ اس میں شامل ہیں عام دعائیں، مثالیں اور رہنمائی ہے کہ کیسے وضو اور نماز ادا کرنی ہے۔ یہ تمام عربی کا انگلش میں ترجمہ کرتی ہے اور یہ زبردست ہے نماز سے متعلق ہرچیز کے لئے بطور حوالہ کے۔ کتاب میں آخری صفحہ بھی تصاویر اور فلو چارٹ کے ساتھ دیکھاتا ہے کہ کیسے جاء نماز استعمال کرنی ہے۔
قیمت
ریٹیل پر £44.99 کچھ لوگ ہوسکتا ہے قیمت کو کچھ زیادہ محسوس کریں، بہرحال، میری رائے میں یہ بہت ہی مناسب قیمت ہے کیوں کہ جاء نماز ایک انویسٹمنٹ ہے۔ یہ پائیدار اور لمبے عرصے تک چلنے والی ہے تو یہ ایک بچے سے دوسرے کو پاس ہوسکتی ہے ایک بار آپ کا بچہ خود نماز میں ماسٹر ہوتا ہے۔ یاد رکھیں یہ آپ کی بچے کی آخرت کے لئے ایک انویسٹمنٹ ہے۔ جب آپ اسے اس طرح سے سوچے گے تو اس کی قیمت کسی طرح بھی زیادہ نہیں لگے گی اور دینے کے لئے ایک حیران کن تحفہ بنے گی۔
آزمائشی چلائیں
جیسا کہ میری بیٹی اس جاء نماز کے استعمال کے لئے بہت چھوٹی ہے میں اپنے دوستوں 3 سالہ ْسفاْ کی ٹرائی کے لئے لے کر گیا۔ جیسے ہی اس نے رنگین بکس کو دیکھا وہ بہت خوش ہوئی اور بالکل اس نے خوشی میں اوپر نیچے اچھلنا شروع کردیا اور وہ انتظار نہیں کرسکتی تھی کہ دیکھے اندر کیا ہے اور اسے استعمال کرے۔ جب ہم نے جاء نماز کو کھولا اور بتایا کہ یہ اس کے لئے کیا ہے وہ اسی وقت چاہتی تھی کہ اسے استعمال کرے، اسی طرح میں نے شروع میں سوچا کہ بہت سے فیچرز اس کی سمجھ سے کچھ زیادہ مشکل ہیں لیکن اسے اپنے ہاتھ اور پاؤں کی حالتوں کی جگہ رکھنا پسند ہے جیسے ہی وہ بڑی ہوتی ہے تو اسے دوسرے فیچرز کا بھی بتایا جاسکتا ہے۔ جتنا جلدی ہوسکے وہ جاءنماز پرکھڑی ہوتی ہے ہماری رہنمائی میں اس نے مراحل کو فالو کیا، میں نے جانا کہ اس کا بہترین استعمال کسی سخت سطح پر ہے اور جسم کے حصوں کو لازمی ٹچ سینسیٹیوو keys تا کہ وہ اسے پہچان لیں اورآپ اگلے مرحلے کے لئے جائیں، بعض اوقات یہ اگلے مرحلے پر نہیں جاتی لیکن کچھ صحیح کرنے کے بعد چل پڑتی ہے۔ یہ اس لئے کیوں کہ ہم جاء نماز کو کئی بار کھولتے اور فولڈ کرتے ہیں، یہ تجویز ہے کہ آپ زیادہ جاء نماز کو فولڈ نہ کریں کہ کہیں اس کے سرکٹ نہ ٹوٹ جائیں، بہتر یہ ہے کہ اسے جہاں تک ممکن ہوبچھا رہنے دیں یا اسی طرح فولڈ کریں جیسے یہ بکس میں فولڈ تھی۔
کیا اس پروڈکٹ کی میں تجویز دے سکتی ہوں؟
میں بالکل اس پروڈکٹ کو تمام والدین کے لئے تجویز کروں گی جو اپنے بچوں کو نماز خوشی اور مسرت کے ساتھ سیکھانا چاہتے ہیں نہ کہ کسی کام یا خوف سے۔ حقیقت میں میرے شوہر اور میں جاء نماز سے بہت متاثر ہوئے ہیں جو ہم ایک صفا کے لئے عید پر خریدیں گے ان شاء اللہ اور اس جائزے کا حصہ بننے پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ درجنوں دوسرے لوگ اسے بطور تحفہ بھی خریدتے ہیں۔
آخری الفاظ
دنیا میں جہاں ٹیکنالوجی نے ہمارے گھروں پر قبضہ کرلیا ہے، بچے کھلونوں میں زیادہ دلچسپی لیتےہیں جو انٹرایکٹیوو ہوں۔ iPad’s اور فونز جو بچوں کے چھونے یا حرکت پر ردعمل کرتے ہیں یہ انٹرایکٹیوو تعلیمی جاء نماز بالکل گھر پر احساس دلائے گی۔ جاء نماز کے ساتھ بچے خوشی سے کھیلیں گے اور اسے بغیر جانیں وہ کھیل میں نماز کے لئے سیکھیں گے۔ میں محسوس کرتا ہوں یہ چھوٹی عمر سے بچوں میں نماز کی محبت بھر جائے گی۔
---------------
https://ihijabi.blogspot.com مصنفین کی ویب سائٹ سے لنک کریں۔